نئی دہلی(بھاشا)غیرممالک میں کمزور رخ کے درمیان موجودہ بلند سطح پر مانگ کمزور پڑنے سے دہلی صرافہ بازار میں آج سونے کی قیمت ۱۴۰؍روپئے کی گراوٹ کے ساتھ۳۰۳۴۰روپئے فی دس گرام بولی گئی۔ وہیں صنعتی اکائیوں اورسکہ بنانے والوں کی مانگ کمزور پڑنے سے چاندی کی قیمت ۷۰روپئے گرکر۴۱۷۰۰روپئے کلو رہ گئی۔بازار ذرائع کے مطابق نیویارک میںسونے کی قیمت ۱۰ء۰فیصد کی گراوٹ کے ساتھ ۶۰ء۱۲۸۷؍ڈالر رہی۔گھریلوبازا ر میں سونا۹ء۹۹فیصد خالص اور۵ء۹۹فیصد خالص کی قیمت ۱۴۰روپئے کی گراوٹ کے ساتھ بالترتیب ۳۰۳۴۰روپئے اور ۳۰۱۴۰روپئے فی دس گرام بند ہوئی۔ گنی کی قیمت ۲۵۱۰۰روپئے فی آٹھ گرام بند ہوئی۔ چاندی تیار کی قیمت ۷۰روپئے کے نقصان کے ساتھ ۴۱۷۰۰روپئے اورچاندی ہفتہ وارڈلیوری کی قیمت ۱۷۰؍روپئے کی گراوٹ کے ساتھ ۴۱۵۰۰ روپئے کلو بند ہوئی۔ محدود کاروبار کے دوران چاندی سکہ کی قیمت پہلی کی سطح ۸۰۰۰۰: ۷۹۰۰۰روپئے فی سیکڑا بند ہوئی ۔