نئی دہلی(بھاشا) مضبوط بین الاقوامی رخ کے درمیان شادی وغیرہ کے موسم میں اسٹاکسٹوں کی زبردست خریداری سے دہلی صرافہ بازار میں آج سونے کی قیمت ۲۰۰ روپئے کی تیزی کے ساتھ ۳۰۳۷۰ روپئے فی ۱۰ گرام ہو گئی۔ زیور ات بنانے والوں اور صنعتی اکائیوں کی جانب سے مانگ کی حمایت سے چاندی بھی ۵۰۰ روپیوں کی تیزی کے ساتھ ۴۵ ہزا ر روپئے فی کلو گرام کی قیمت پر پہنچ گئی ۔ بازار ذرائع کے مطابق نیویارک بازار میںسونا ۹ء ۱ فیصد کی تیزی کے ساتھ ۵۰ء ۱۲۶۲ ڈالر فی اونس ہو گیا جو ۱۹ نومبر کے بعد کی سب سے اونچی سطح ہے جب کہ چاندی ۹ء ۰ فیصد کی تیزی کے ساتھ ۰۱ء ۲۰ ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ۔
چاندی ہفتہ وار ڈلیوری ۷۰۰ روپئے کی تیزی کے ساتھ ۴۴۹۵۰ روپئے فی کلو گرام پر پہنچ گئی۔