نئی دہلی(بھاشا)مضبوط بین الاقوامی رخ کے درمیان اسٹاکسٹوں کی مسلسل خریداری کے سبب دہلی صرافہ بازار میں آج سونے کی قیمت ۲۰ روپئے کی تیزی کے ساتھ ۳۰۲۰۰ روپئے فی ۱۰ گرام ہو گئی۔ وہیں صنعتی اکائیوں اور سکہ بنانے والوں کی خریداری کے سبب چاندی کی قیمت ۵۰ روپئے کی تیزی کے ساتھ ۴۵۲۵۰ روپئے فی کلو تک پہنچ گئی۔ بازار ذرائع کے مطابق سنگا پورمیں سونے کی قیمت ۵ء ۰ فیصد کی تیزی کے ساتھ ۰۷ء ۱۲۶۰ ڈالر ہو گئی جو گیارہ ستمبر کے بعد کی اونچی سطح ہے ۔
چاندی کی قیمت ۲ء۰فیصد بڑھ کر ۳۵ ء ۲۰ ڈالر فی اونس ہو گئی۔ گھریلو بازار میں سونا ۹ء ۹۹ فیصد اور ۵ء ۹۹ فیصد خالص کی قیمت ۲۰ روپئے کی تیزی کے ساتھ بالترتیب ۳۰۲۰۰ روپئے اور ۳۰ ہزار روپئے فی ۱۰ گرام بند ہوئی ۔ گنی کی قیمت ۱۰۰ روپئے بڑھ کر ۲۵۱۰۰ روپئے فی ۸ گرام بند ہوئی۔ چاندی تیار کی قیمت ۵۰ روپئے کی تیزی ساتھ ۴۵۲۵۰ روپئے اور چاندی ہفتہ وار ڈلیوری کی قیمت ۶۵ روپئے بڑھ کر ۴۵۲۰۰ روپئے کلو بند ہوئی ۔ چاندی سکہ کی
قیمت ۸۵۰۰۰ :۸۶۰۰۰ روپئے سیکڑا بندہوئی ۔