نئی دہلی(بھاشا) بین الاقوامی تیزی کے درمیان اسٹاکسٹوں کی مسلسل خریداری کے سبب دہلی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے دن تیزی درج کی گئی ۔ آج اس کی قیمت ۱۳۵ روپئے مزید بڑھ کر ۳۱۵۰۰ روپئے فی دس گرام تک پہنچ گئی ۔ وہیں چاندی کی قیمت مسلسل پانچویں دن پچاس روپئے کی تیزی کے ساتھ ۴۸۳۰۰ روپئے فی کلو ہو گئی ۔ بازار ذرائع کے مطابق سنگا پور میں سونے کی قیمت ۴ء ۰ فیصد کی تیزی کے ساتھ ۴۶ ء ۱۳۴۵ ڈالر فی اونس ہو گئی ۔ جو ۳۰ اکتو بر کے بعد کی بلند سطح ہے ۔ چاندی کی قیمت ۶ء ۰ فیصد کی تیزی کے ساتھ ۹۸ء ۲۱ ڈالر فی اونس تک پہنچی ۔ گھریلو بازار میں سونا ۹ء۹۹ فیصد خالص اور ۵ء ۹۹ فیصد خالص کی قیمت ۱۳۵ روپئے کی تیزی کے ساتھ بالترتیب ۳۱۵۰۰ روپئے ا ور۳۱۳۰۰ روپئے فی دس گرام بند ہوئی۔ گنی کی قیمت ۲۵۵۰۰ روپئے فی ۸ گرام بند ہوئی ۔ چاندی تیار کی قیمت ۵۰ روپئے کی تیز ی کے ساتھ ۴۸۳۰۰ روپئے کلو بند ہوئی ۔ جب کہ چاندی ہفتہ وار ڈلیوری کی قیمت د س روپئے گر کر ۴۷۸۴۰ روپئے کلو بند ہوئی ۔ چاندی سکہ کی قیمت ۸۹۰۰۰ :۹۰۰۰۰ روپئے فی سیکڑا بند ہوئی ۔