نئی دہلی( بھاشا) کمزور بین الاقوامی رخ کے درمیان اسٹاکسٹوں کی مسلسل فروخت کے سبب دہلی صرافہ بازار میں مسلسل دوسرے دن سونے کی قیمت ۱۰۰روپئے کی گراوٹ کے ساتھ ۳۰۷۳۰روپئے فی دس گرام بولی گئی۔ وہیں چاندی کی قیمت ۴۷۰روپئے کے نقصان کے
ساتھ ۴۵۹۳۰روپئے کلو رہ گئی۔
بازار ذرائع کے مطابق گھریلو بازار میں سونا ۹ء۹۹فیصد خالص اور ۵ء۹۹فیصد خالص کی قیمت ۱۰۰روپئے کی گراوٹ کے ساتھ بالترتیب ۳۰۷۳۰روپئے اور ۳۰۵۳۰روپئے فی دس گرام بند ہوئی ۔گنی کی قیمت ۱۰۰روپئے گرکر ۲۵۳۰۰روپئے فی ۸گرام بند ہوئی ۔چاندی تیار کی قیمت ۴۷۰روپئے کے نقصان کے ساتھ ۴۵۹۳۰روپئے اور چاندی ہفتہ وار ڈلیوری کی قیمت ۵۲۰روپئے گر کر ۴۵۶۸۰روپئے کلوبند ہوئی ۔چاندی سکہ کی قیمت ایک ہزار روپئے کی گراوٹ کے ساتھ ۸۶۰۰۰:۸۷۰۰۰روپئے فی سیکڑا بند ہوئی ۔