نئی دہلی( بھاشا)کمزور بین الا قوامی رخ کے درمیان اسٹاکسٹوں کی مسلسل فروخت کے سبب دہلی صرافہ بازار میں آج سونے کی قیمت ۵۰روپئے کی گراوٹ کے ساتھ ۲۹۳۰۰روپئے فی دس گرام رہ گئی ۔صنعتی اکائیوں اور سکہ بنانے والوں کی کمزور مانگ کے سبب چاندی کی قیمت ۱۰۰روپئے گرکر ۴۳۴۰۰روپئے کلو بند ہوئی ۔بازار ذرائع کے مطابق سنگاپور میں سونے کی قیمت ۳ء۰فیصد کی گراوٹ کے سا تھ ۹۰ء۱۲۹۱ڈالر اور چاندی کی قیمت ۳ء۰فیصد گرکر ۷۷ء۱۹ڈالر فی اونس رہی ۔
گھریلوبازار میں سونا ۹ء۹۹فیصد خالص اور ۵ء۹۹فیصد خالص کی قیمت ۵۰روپئے نقصان کے ساتھ بالتر تیب ۲۹۳۰۰روپئے اور ۲۹۱۰۰روپئے فی دس گرام بند ہوئی ۔گنی کی قیمت ۱۰۰روپئے گر ۲۴۷۰۰روپئے فی ۸گرام بندہوئی ۔چاندی تیار کی قیمت ۱۰۰روپئے گر کر ۴۳۴۰۰روپئے کلو بند ہوئی ۔جبکہ ہفتہ وار ڈلیوری کی قیمت ۱۵روپئے بڑھ کر ۴۲۷۷۵روپئے کلو بند ہوئی ۔چاند ی سکہ کی قیمت ۸۰۰۰۰:۸۱۰۰۰روپئے فی سیکڑا بند ہوئی ۔