نئی دہلی(وارتا)بین الاقوامی بازار میں سونے کی قیمتوں میں آئی تیزی کے سبب دہلی صرافہ بازار میں سونا ۲۲۰ روپئے کے اضافہ کے ساتھ ۳ہفتہ کی بلند سطح ۳۰۲۰۰ روپئے فی دس گرام پر پہنچ گیا۔ چاندی بھی ۱۵۰روپئے کی تیزی کے ساتھ ۴۳۹۰۰ روپئے فی کلو گرام بولی گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی شرح سود آنے والے طویل عرصہ تک مستحکم رہنے کی امید میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہو رہاہے۔حالانکہ اگر امریکی معیشت میں اصلاح جاری رہتی ہے تو شرح سود میں تبدیلی ممکن ہے اور ایسے میں سونا گر سکتا ہے۔