نئی دہلی : کمزور بین الاقوامی اشاروں اور زیورات و ریٹیل فروخت کنندگان کی مانگ کمزور ہونے سے دہلی صرافہ بازار میں سونے کی شرح ۱۴۰روپئے کی گراوٹ کے ساتھ ۲۶۷۰۰ روپئے فی ۱۰ گرام رہ گئی۔ اس کے علاوہ ڈالر کے مقابلے روپئے میں سدھار آنے سے بھی کاروباری رجحان متاثر ہوا۔ صنعتی اکائیوں اور سکہ بنانے والے کی کمزور مانگ کے سبب چاندی کی قیمت بھی ۵۰ روپئے کی گراوٹ کے ساتھ ۳۵۲۰۰ روپئے فی کلوگرام رہ گئی۔ بین الاقوامی بازار میں سونا تین ہفتے کی نچلی سطح پر چلا گیا جس کا سبب سرمایہ کاروں کی یہ تشویش تھی کہ امریکی فیڈرل ریزرو آئندہ ہفتے ہونے والے اپنے جلسے میں شرح سود میں اضافہ کرے گا یا نہیں۔