نئی دہلی: قومی دارالحکومت کے صرافہ بازار میں آج سونے میں مسلسل تیسرے دن تیزی رہی اور اس کی قیمت دوسو روپئے بڑھ کر ایک بار پھر ۲۷ ہزار روپئے سے اوپر نکل کر ۲۷۰۶۰ روپئے فی ۱۰ گرام ہو گئی۔ صنعتی اکائیوں اور سکا بنانے والوں کی مانگ میں اضافے سے چاندی بھی ایک سو پچاس روپئے کی تیزی کے ساتھ ۳۵۱۵۰ روپئے کلو ہوگئی۔