نئی دہلی (بھاشا) زیورات بنانے والوں کی موجودہ پر سطح مانگ کمزور پڑنے سے دہلی صرافہ بازار میں آج سونے قیمت ۵۰ روپئے کی گراوٹ کے ساتھ ۲۸۳۵۰ روپئے فی ۱۰ گرام بولی گئی۔ وہیں دودن کی تیزی کے بعد چاندی کی قیمت ۲۰۰ روپئے کی گراوٹ کے ساتھ ۴۵۱۰۰ روپئے فی کلو رہ گئی۔ بازارذرائع کے مطابق زیورات بنانے والوں اور خردہ کاروباریوں کی موجودہ سطح پر مانگ کمزور پڑنے سے سونے میں گراوٹ آئی۔ انھوں نے بتایا کہ بیرون ملک میں مضبوط رخ سے گرواٹ محدود رہی۔ محدود کاروبار گنی کی قیمت ۲۴۹۰۰ روپئے فی ۸ گرام پر بندہوئی۔چاندی تیار کی قیمت ۲۰۰ روپئے کی گراوٹ کے ساتھ ۴۵۱۰۰ روپئے اور چاندی ہفتہ وار ڈیلیوری کی قیمت ۲۰ روپئے گر کر ۴۴۶۲۵ روپئے کلو بند ہوئی۔محدود کاروبار کے دوران چاندی سکہ کی قیمت
۸۰۰۰۰:۷۹۰۰۰ روپئے فی سیکڑا بند ہوئی۔