نئی دہلی(بھاشا)کمزور بین الاقوامی رخ کے درمیان اسٹاکسٹوں کی فروخت کے سبب دہلی صرافہ بازار میں آج سونے کی قیمت میں ۶۰روپئے کی گراوٹ کے ساتھ ۲۹۵۴۰روپئے فی دس گرام بولی گئی۔ وہیں چاندی کی قیمت ۱۰۰روپئے کے نقصان کے ساتھ ۴۱۴۰۰روپئے کلو رہ گئی۔بین الاقوامی اقتصاد بازاری کے درمیان اسٹاکسٹوں کی فروخت کے سبب سونے و چاندی کی قیمتوں میں گراوٹ آئی۔ ذرائع کے مطابق نیو یارک میں سونے کی قیمت ۳۲ء۰فیصد کی گراوٹ کے ساتھ ۷۰ء۱۲۹۲ڈا
لر اور چاندی کی قیمت ۵۹ء۰ فیصد نقصان کے ساتھ ۳۵ء۱۹ڈالر فی اونس رہ گئی۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مضبوط ہونے سے درآمدات سستہ ہو گیا ہے اس کے علاوہ سرمایہ کار صرافہ بازار سے رقم نکال کر سرمایہ بازار میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ اس کا اثر میں بازار رجحان پر پڑا ہے۔ دہلی میں سونا ۹ء۹۹ فیصدخالص اور ۵ء۹۹فیصد خالص کی قیمت ۶۰روپئے کی گراوٹ کے ساتھ ۲۹۵۴۰ روپئے اور ۲۹۳۴۰روپئے فی دس گرام بند ہوئی۔ گنی کی قیمت ۲۴۹۰۰ روپئے فی آٹھ گرام بند ہوئی۔چاندی تیار کی قیمت ۱۰۰ روپئے کی گراوٹ کے ساتھ ۴۱۴۰۰ روپئے کلو بند ہوئی جبکہ چاندی ہفتہ وار ڈلیوری کی قیمت ۷۰روپئے بڑھ کر ۴۱۲۰۰روپئے کلو بند ہوئی محدود کاروبار کے دوران چاندی سکہ کی قیمت ۸۰۰۰۰:۷۹۰۰۰ روپئے فی سیکڑا بند ہوئی۔