ممبئی ۔(وارتا) کرنٹ اکائونٹ خسارہ کیڈ کو قابو میں رکھنے کی کوششوں میں مصروف حکومت کیلئے سونے کیلئے مسلسل بڑھ رہے درآمد نے فکر مندی بڑھا دی ہے ۔ نومبر میں سونے کی درآمد چھ گنا بڑھ کر ایک چھ اعشاریہ پانچ ارب ڈالر ہوگیا جس سے ماہ کے دوران کاروباری خسارہ اٹھارہ ماہ کے سب سے بلند سطح پر پہنچ گیا۔ کامرس سکریٹری راجیو کھیر نے آج یہاں کہا کہ سونے کی درآمد میں غیر معمولی ڈھنگ سے اچھال فکر مندی کا موضـوع ہے اور حکومت حال ہی میں اس کی درآمد میں دی گئی ڈھیل کے اثرات پر نگاہ رکھے گی۔ درآمداد اور برآمدات کے سلسلے میں کل جاری اعدادوشمار میں نومبر ۲۰۱۴ء میں سونے کی درآمد پانچ سواکہتر پوائنٹ اٹھائیس سے بڑھ کر پانچ پوائنٹ اکسٹھ ارب ڈالر تقریباً پینتیس ہزارکروڑ روپئے سے زیادہ کی رہی۔
سونے کی درآمد بڑھ کی خاص وجہ شادی اور تہواری سیزن کے دوران اس کی طلب میں اضافہ رہی ۔ ماہ کے دوران تقریباً ایک سوچھیالیس ٹن سونا درآمد کیاگیا۔ جو گذشتہ برس مئی کے بعد کا ایک ماہ میں سب سے زیادہ ہے۔ گذشتہ سال نومبر میں سونے کی درآمد صرف تراسی کروڑ اٹھاون لاکھ تیس ہزار ڈالر کی رہی تھی۔ اس برس اگست سے ہی سونے کی درآمد بڑھ رہی ہے ۔ یہ اگست میں جولائی کے ایک پوائنٹ اکیاسی ارب ڈالر سے بڑھ کر دو پوائنٹ صفر تین ارب ڈالر رہی تھی۔ سونے کی درآمد بڑھنے سے کاروباری خسارہ اس برس نومبر میں سولہ پوائنٹ چھیاسی ارب ڈالر پر پہنچ گیا جو گذشتہ سال نوارب ستاون کروڑ ڈالر ہی تھا۔ ماہ کے دوران سونے کی درآمد بڑھنے کی خاص وجہ قیمتوں میں کمی بھی رہی جس سے درآمد کنندگان نے شادیوں اور تہواری سیزن کی مانگ کو پورا کرنے کیلئے کافی مال درآمد کیا۔ نومبر میں لندن میں سونے کی قیمتیں گیارہ سو چھیالیس ڈالر فی ٹرائے وانس تک پہنچ گئی تھی۔
حالانکہ بعد میں اس میں بہتری دیکھی گئی ریزرو بینک نے ابھی انتیس نومبر کو ہی سونے کی درآمد میں کچھ نرمی کرتے ہوئے اسی سے بیس اسکیم کو واپس لے لیا تھا۔ اس اسکیم کے تحت درآمد کئے جانے والے سونے کا بیس فیصد زیورات کے طور پر برآمد کرنا پڑتا ہے۔ سونے کی درآمد بڑھنے کے باوجود نومبر میں چاندی کی درآمد میں ایک سوتینتالیس پوائنٹ اسی فیصد کی کمی آئی ۔چاندی کی درآمد چونسٹھ کروڑ اڑتیس لاکھ ساٹھ ہزار ڈالر کی رہی ۔ پچھلے برس نومبر میں یہ چھبیس کروڑ چالیس لاکھ نوے ہزار ڈالر کے برابر تھی۔