نئی دہلی (بھاشا) بین الاقوامی تیزی کے درمیان زیورات بنانے والوں کی مسلسل خریداری کے سبب دہلی صرافہ بازار نے آج سونے کی قیمت مسلسل چوتھے دن ایک سو پچاس روپئے کی تیزی کے ساتھ تیز ہزار پانچ سو نوے فی دس گرام بولی گئی وہیں چاندی کی قیمت ایک سو بیس روپئے گر کر تینتالیس ہزار ایک سو اسی روپئے رہ گئی۔ بازار ذرائع کے مطابق گھریلو بازار میں سونا ۹ء۹۹فیصد خالص اور۵ء۹۹فی صد خالص کی قیمت ایک سو پچاس روپئے کی تیزی کے ساتھ باالترتیب تیس ہزار پانچ سو نوے روپئے اور تیس ہزار تین سو نوے روپئے فی دس گرام بند ہوئی ۔ گنی کی قیمت سو روپئے اضافے کے ساتھ پچیس ہزار فی روپئے آٹھ گرام بند ہوئی ۔ جبکہ چاندی تیار کی قیمت ایک سو بیس روپئے کی گراوٹ کے ساتھ تینتالیس ہزار ایک سو اسی روپئے فی کلو اور چاندی ہفتہ وار ڈیلوری کی قیمت پانچ روپئے بڑھ کر تینتالیس ہزار چار سو اسی روپئے فی کلو بند ہوئی۔