نئی دہلی (بھاشا)مضبوط بین الاقوامی کے رخ کے درمیان مقامی بازار میں موجودہ نچلی سطح پر خریداری کے دوبارہ ابھر نے سے دہلی صرافہ بازار میں آج سونے کی قیمت میں چار دن سے جاری گراوٹ تھم گئی ۔اور قیمت پانچ روپئے کے معمولی اضافے کے ساتھ ۲۹۳۵۵روپئے فی دس گرام پر بند ہوئی ۔وہیں چاندی کی قیمت بھی ۱۳۹روپئے کے اضافے کے ساتھ ۴۳۵۳۹روپئے فی کلو گرام ہوگئی ۔یہاں گھر یلو محاذ پر قیمتوں کا رخ مقررکرنے والے بازار سنگا پور میں سونے کی قیمت ۴ء۰فیصد کی تیزی کے ساتھ ۸۰ء۱۲۹۶ڈالر فی اونس ہو گئی ۔اور چاندی کی قیمت ۸ء۰فیصد کی تیزی کے ساتھ ۸۶ء۱۹ڈالر فی اونس ہوگئی ۔مقامی بازار میں سونا ۹ء۹۹فیصد خالص اور ۵ء۹۹فیصد خالص کی قیمت ۵۵روپئے کی تیزی کے ساتھ بالتر تیب ۲۹۳۵۵روپئے اور ۲۹۱۵۵روپئے فی دس گرام ہوگئی ۔ان کے قیمتوں میں گزشتہ چار دنوں میں ۱۰۰۰روپئے کی گراوٹ آئی تھی ۔گنی کی قیمت بھی ۱۰۰روپئے کی گراوٹ ساتھ ۲۴۸۰۰روپئے فی ۸گرام رہ گئی ۔