نئی دہلی : عالمی سطح پر پیلی دھات میں بدھ کو آئی پانچ ہفتے کی سب سے بڑی گراوٹ اور مقامی سطح پر کمزور مانگ کی وجہ سے آج دہلی صرافہ بازار میں سونا ۲۸۰ روپے گر کر ایک ہفتے سے زیادہ کے نچلی سطح ۲۶۶۵۰ روپے فی دس گرام اور چاندی ۷۷۰ روپے پھسل کر تقریبا تین ہفتے کے کم از کم سطح ۳۴۲۰۰ روپے فی کلو گرام پر آ گیا۔
سونا مسلسل تیسرے دن گرا ہے . تین دن میں یہ ۹۲۵ روپے اُتر چکا ہے ،وہیں، چاندی چار دن میں ۲۴۰۰ روپے تک کم ہوئی ہے ۔لندن سے ملی اطلاع کے مطابق، کل سونا ۳۱ فیصد گر گیا تھا جو ۲۰ جولائی کے بعد کی سب سے بڑی گراوٹ ہے ۔
تاہم، آج ۳۳ ڈالر چڑھ کر یہ ۷۱۱۲۶ ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا۔ مارکیٹ کے تجزیہ کاروں نے بتایا کہ چین سمیت دنیا کے دیگر اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی لوٹنے سے سونے پر دبا¶ ہے ، لیکن اس دوران ان خبروں سے کہ امریکی فیڈرل ریزرو بنک ستمبر میں سود کی شرح میں اضافہ نہ کرکے اسے اس سال کے بعد کے لئے ٹال سکتا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ پیر کو دنیا کے تمام اسٹاک مارکیٹس جس طرح اچانک گر گئے تھے ۔ اس سے امریکی سنٹرل بینک یہ سوچ سکتا ہے کہ ابھی سود کی شرح بڑھانے کا مناسب وقت نہیں ہے ۔لندن میں چاندی ۱۴۰ ڈالر کی تیزی کے ساتھ ۲۳۱۴ ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔