نئی دہلی (وارتا) عالمی بازار میں سونے کی قیمت میں دوفیصد ہفتے وارکمی اور ڈالر کے مقابلے میں روپئے میں تیزی آنے کی وجہ سے دہلی صرافہ بازارمیں آج سونا ۴۰ روپئے گھٹ کر تقریباً ایک مہینے کے کم سے کم سطح ۲۸۱۰۰روپئے فی ۱۰ گرام پر آگیا جبکہ چاندی میں ۲۰۰ روپئے کی کمی ہونے کی وجہ دو ماہ میں کم سے کم ۴۲۶۰۰ روپئے فی کلو گرام ہوگئی۔ لند ن سے ملی موصولہ ا طلاعات کے مطابق گذشتہ ہفتے سونے میں دوفیصد کی کمی رہی جو گذشتہ پانچ ہفتے میں سب سے بڑی کمی تھی۔ حالانکہ آخری مراحل میں ۳ء۰ فیصد کا اضافہ ہوا لیکن اس کے باوجود دو مہینے کے کم سے کم قیمت کے قریب ۲۹ء۱۲۸۰ڈالر فی اونس پر بند ہوا۔ امریکہ سونا بھی ۲۰ء۱۲۸۰ڈالر فی اونس رہا۔بازارکے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہفتے کے آخر میں امریکی شیئر بازار کے کم ہونے کی وجہ سے سونے میں تھوڑی بہتری آئی۔