ممبئی(بھاشا)غیر ممالک میں مضبوط رخ کے باوجود موجودہ بلند سطح پر مانگ کمزور پڑنے سے دہلی صرافہ بازار میں آج سونے کی قیمت ۳۰روپئے کی گراوٹ کے ساتھ ۳۰۶۸۰روپئے فی دس گرام بولی گئی۔ صنعتی اکائیوں اور سکہ بنانے والوں کی معمولی خریداری کے سبب چاندی کی قیمت سابقہ سطح ۴۲۷۰۰روپئے کلو پر بند ہوئی۔ بازار ذرائع کے مطابق خردہ مانگ کمزور پڑنے سے سونے میں گراوٹ آئی۔ حالانکہ بیرون ملک بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں تیزی کا رخ رہا۔ سنگا پور میں سونے کی قیمت ۷ء۰فیصد کی تیزی کے ساتھ ۹۱ء۱۳۰۸ڈالر فی اونس رہی۔ گھریلو بازار میں سونا ۹ء۹۹فیصد خالص اور ۵ء۹۹فیصد خالص کی قیمت ۳۰روپئے کے نقصان کے ساتھ بالترتیب ۳۰۶۸۰روپئے اور ۳۰۴۸۰روپئے فی دس گرام بند ہوئی۔