نئی دہلی: بیرون ملک سونے و چاندی کی قیمتوں میں مضبوطی کے با وجود زیورات اور ریٹیل فروخت کنندگان کی سست مانگ سے سونا ۲۵ روپئے کی گراوٹ کے ساتھ ۲۶۶۷۵ روپئے فی ۱۰ گرام رہ گیا۔ حالانکہ صنعتی اکائیوں اور سکہ بنانے والوں کی خریداری سے چاندی ۱۳۰روپئے بڑھ کر ۳۵۳۳۰ روپئے فی کلو ہو گئی۔ زیورات تاجروں نے کہا کہ موجودہ سطح پر زیورات اور ریٹیل فروخت کنندگان کی کم ہوتی مانگ کے سبب سونے کی قیمتوں پر دباو¿ رہا حالانکہ ڈالر کمزور ہونے سے سونے میں گراوٹ کا رخ مضبوط بین الاقوامی رخ کے سبب محدود رہا۔ سنگا پور میں سونے کی قیمت ۴ ۰ فیصد کی تیزی کے ساتھ ۴۸ ۱۱۲۵ ڈالر فی اونس ہوگئی۔