نئی دہلی (بھاشا) کمزور بین الاقوامی رخ کے درمیان دہلی صرافہ بازار میں آج سونے کی قیمت ۱۰۰ روپئے کی گراوٹ کے ساتھ ۲۸۴۰۰ روپئے فی ۱۰ گرام رہ گئی۔ وہیں چاندی کی قیمت ۱۰۰ روپئے کی تیزی کے ساتھ ۴۴۹۰۰ روپئے فی کلو ہوگئی۔ بازار ذرائع کے مطابق چاندی ہفتہ وار ڈیلیوری کی قیمت ۴۴۳۲۰ روپئے کلو بند ہوئی۔ چاندی سکہ کی قیمت ۸۰۰۰۰:۷۹۰۰۰ روپئے فی سیکڑا بند ہوئی۔