ممبئی (وارتا)ریزر و بینک آف انڈ یا نے سونے کے بدلے قرض دینے والے بینکوں سے ایسا کر تے وقت سونے کے زیو رات کے بدلے جمع کئے جانے والے لیٹر آف کریڈٹ اور بینک گا رنٹی سے متعلق دستا ویز کی اچھی طرح جانچ کے لئے کچھ ہدایات جاری کئے ہیں ۔
آر بی آئی نے کہاکہ سونے کے زیورات کا کارو بار کرنے والے کچھ تاجر وں کی جانب سے زیورات میں ہیرا پھیری کو دیکھتے ہوئے اس معاملے میں احتیاط برتنے کی ضرورت ہے ۔نئی رہنما ہدایات میں کہا گیا ہے کہ سونے کے بدلے قرض دینے والے بینک اکثر ایسے دوسرے بینکو ں کے ذریعے جاری قرض دستاویز اور بینک گارنٹی پر اعتماد کر کے قرض دے دیتے ہیں جبکہ ایسے قرض دستاویز جاری کرنے والے بینکوں کی طرف سے خود گروی رکھے سونے کے زیورات کی صحیح جا نچ نہ کئے جانے کے کئی معاملے سامنے آئے ہیں ۔آر بی آئی نے کہاہے کہ بینکوں کو ایسے قرض جاری کر نے کے لئے اپنی نگرانی اور جا نچ کے عمل کو مزید سخت بنا نا ضروری ہے ۔اس کے لئے انہیں قرض لینے والے گاہکو ں سے پو ری معلو مات کر ناچاہئے اور اس میں دی گئی تفصیل کو دیگر بینکوں کے ذریعہ ان کے نام جاری کئے گئے لیٹر آف کریڈٹ اور بینک گا رنٹی سے اچھی طرح ملا لینا چاہئے ۔