کمیشن کے مطابق جنگی جرائم زیادہ تر جوبا، بور، بنیتو اور ملاکل کے قصبوں میں کیے گئے جو لڑائی کا مرکز رہے ہیں
افریقن یونین نے جنوبی سوڈان کی حکومت اور باغیوں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ سنہ 2013 میں کشیدگی کے آعاز کے بعد سے شدید ترین تشدد اختیار کیے ہوئے ہیں۔
تحقیات کرنے والے ایک کمیشن کو معلوم ہوا ہے کہ قتل، تشدد، جسمانی اعضا کاٹنے اور ریپ جیسے واقعات پیش آئے ہیں جن میں سے بیشتر کا شکار عام شہری ہوئے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ کئی مقامات پر لوگوں کو زبردستی انسانی گوشت کھلایا گیا۔
تاہم بتایا گیا ہے کہ اس لڑائی میں بڑے پیمانے پر نسل کشی نہیں کی گئی۔
جنوبی سوڈان: ’نسلی بنیادوں پر سینکڑوں شہری قتل‘
اگست میں باغیوں اور حکومت کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کے بار بار ٹوٹنے پر کشیدگی برقرار ہے۔