ممبئی: بالی ووڈ اداکار کیونال کھمبو نے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ اداکارہ سوہا علی خان فلموں کے انتخاب کے حوالے سے میرے معاملات میں مداخلت نہیں کرتی۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عموماً ہم ایک دوسرے کے ساتھ فلمی پراجیکٹس پر بات کرتے ہیں۔ ہم ایک دوسرے کا بطور پروفیشنل احترام کرتے ہیں کیونکہ یہ ہم ایک دوسرے سے ملنے سے قبل بھی کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی آنیوالی فلم بھاگ جونی کی کہانی بہت ہی دلچسپ ہے اور یقیناً عوام کو پسند آئے گی ۔