ریاض نے معذرت قبول کر کے سفارتی تعلقات بحال کر لیے
سویڈن کی حکومت نے سعودی عرب کے ساتھ بعض معاملات میں کشیدگی پیدا ہونے پر خادم الحرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز سے باضابطہ معذرت کی ہے جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات ب
حال ہوگئے ہیں۔
العربیہ ٹی وی رکی رپورٹ کے مطابق سویڈش بادشاہ نے ذاتی طورپر شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے دونوں ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والے سفارتی تنازع پر معذرت کی اور سعودی عرب کے عالمی تنازعات میں کردار کا اعتراف کرتے ہوئے تعلقات کی بحال کی خواہش کا اظہار کیا۔ سویڈش شہنشاہ کی جانب سے دو طرفہ سفارتی کشیدگی پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور یہ امید کی گئی دونوں ملک تلخیاں بھلا کر سفارتی تعلقات بحال کرنے میں دیر نہیں کریں گے۔
دوسری جانب سعودی عرب نے سویڈن کی معذرت قبول کرتے ہوئے اپنا سفیر دوبارہ اسٹاک ہوم روانہ کردیا ہے۔