آگرہ، 04 فروری (یو این آئی) اترپردیش میں آگرہ کے سکندرا میں واقع سیکٹر 13 میں سو گز کا پلاٹ نہیں دینے پر ایک شخص نے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ دہتورا کے ممتا وہار کے باشندے جگناتھ کی بیٹی پونم(24) کی شادی شاردا وہار کے رنجیت کے بیٹے ناتھورام سے تین سال پہلے ہوئی تھی۔ ان کا دو سال کا بیٹا بھی ہے ۔رنجیت کافی وقت سے ماں باپ سے الگ سیکٹر 13 میں واقع ندھی کنج میں فیملی کے ساتھ رہتا تھا۔
وہ ایک افسر کی گاڑی چلا رہا تھا۔ پونم کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ شادی میں سکندرا سیکٹر 13 میں 50 گز کا پلاٹ دیا تھا لیکن اب رنجیت سو گز کا پلاٹ اور اس کے نام کرنے کا دباؤ بنا رہا تھا۔اس کے لئے آئے دن وہ پونم کے ساتھ مار پیٹ کرتا تھا اور کل رنجیت نے اس کا قتل کر دیا۔ اہل خانہ کی طرف سے جہیز کے
لیے قتل کا مقدمہ درج کرائے جانے کے بعد پولیس نے ملزم شوہرکو گرفتار کر لیا۔