علی گڑھ: اترپردیش کے علی گڑھ کے کوارسی علاقے میں کل رات سٹے باز کو گرفتار کرنے کے خلاف ناراض گاوں والوں نے پولیس چوکی کا محاصرہ کرکے پتھراو کیا اور وہاں رکھے فرنیچر او دیگر سامان کو نقصان پہنچایا۔پولیس نے آج بتایا کہ نگلا پٹواری گاوں میں سٹے باز کو گرفتار کرنے کے بعد گاوں پردھان اعجاز کی قیادت میں تقریباً ڈیڑھ سولوگوں نے رات ساڑھے نو بجے پولیس چوکی کا محاصرہ کرلیا اور وہاں پتھراو کیا ۔ جس میں کی لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور لوگوں کو کھدیڑ دیا۔ بعد میں احتیاط کے طور پر علاقے میں پولیس فورس تعینات کردی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں اعجاز سمیت بیس لوگوں کو نامزد کیا گیا ہے اور ڈیڑھ سو نامعلوم افراد کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ پولیس ملزمین کی تلاش کررہی ہے ۔