فرار سپاہی کو چند گھنٹوںمیں پولیس نے کر لیا گرفتار
فتحپور: ملواں قصبہ کے رہنے والے راکیش کوری کی سولہ سالہ بیٹی رنجیتا (دونوں تبدیل شدہ نام ) آج صبح چار بجے رفع حاجت کے لئے گھر کے پیچھے گئی تھی تبھی چاند پور میںتعینات سپاہی اجیت سنگھ نے اسے پکڑلیا اور کھیت میں لے جاکر جبراً اس کی عصمت دری کی ۔ اور دھمکی دیتے ہوئے فرار ہوگیا ۔ کچھ دیر بعد لڑکی روتی ہوئی آئی اور اپنے والد سے آپبیتی سنائی ۔ جس پر والد اور والدہ تھانے پہنچے اور سپاہی کے خلاف عصمت دری کی تحریر دی ۔
پہلے تو پولیس معاملے میں لیپا پوتی میں مصروف رہی ۔ معاملہ اجاگر ہونے پر سپائی اجیت سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی گرفتاری کےلئے چھاپہ ماری کی گئی ۔ کچھ ہی گھنٹوں میں ملزم سپاہی کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ متاثرہ لڑکی کو طبی معائنہ کےلئے ضلع اسپتال بھیج دیا گیا ۔