کانپور(نامہ نگار)قدوائی نگرتھانہ میں تعینات سپاہی کے گھر میں گھسے چوروںنے خاتون پر نشیلے اسپرے چھڑک کر الماری کی تجوری توڑ کر سمیت لاکھوںروپئے نقد چرا لے گئے ۔ خاتون کے ہوش آنے پر چوری کی اطلاع ہوئی ۔واردات کی اطلاع اپنی سپاہی شوہر کو دی ۔ نیرت سنگھ یادو قدوائی نگر تھانہ میں سپاہی کے عہدے پر تعینات ہے ۔ وہ ساکیت نگر باشندہ اے کے چترویدی کا کرائے کا مکان لیکر اہلیہ وندھنا کے ساتھ رہتاہے ۔ یومیہ کے طرح وہیں اہلہ گھر کی سپاہی کے بعد کوڑا باہر سڑک پر پھینکنے کیلئے کمرے سے نکلی اسی دوران تین بدمعاش کمرے میںداخل ہوئے اور الماری توڑنے لگے تبھی کوڑا پھینک کر بدھنا واپس آگئی ۔
چوروںکے ذریعہ کی جارہی چوری کو دیکھ کر شور مچانے کے لئے باہر کی جانب دوڑی تبھی اسے ایک چور نے پکڑ لیا ۔ اور نشہ آور اسپرے سنگھاکر بے ہوش کردیا ۔ چوروں نے تجوری کی الماری توڑکر سونے چاندی کی زیورات سمیت چار لاکھ روپئے کی نقدی چرالی ۔ ہوش آنے وندھنا نے دیکھا تجوری سے زیوارات اور نقد روپئے غائب ہیں ۔ اس پر متاثرہ نے مکان مالک کواطلاع دیتے ہوئے فون پر شوہ رکو اطلاع ملتے ہی سپاہی پولیس فورس کے ساتھ گھر پر پہنچا اور تلاشی لی ۔سپاہی نے واردات کی اطلاع تھانہ انچارچ کو بھی دے دی ہے ایس او نے سپاہی سے تحریر لیکر نامعلوم چوروں کے خلاف تفتیش شروع کردی ہے ۔