نئی دہلی، 14 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے آج اپنے ایک فیصلے میں دہلی حکومت کے اس سرکلر پر روک لگادی جس میں ہتک عزت کرنے پر میڈیا کے خلاف کارروائی کرنے کی بات کہی گئی تھی۔ جسٹس دیپک مشراکی سربراہی والی ڈویژن بنچ نے وکیل امت سبل کی عرضی پر یہ حکمنامہ جاری کیا۔خیال رہے کہ دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کی حکومت نے 6مئی کو یہ سرکلر جاری کیا تھا جس میں افسروں سے کہا گیا تھا کہ اگر میڈیا کوئی ایسی خبر دکھاتا یا شائع کرتا ہے جس سے وزیراعلی یا حکوم
ت کی شبیہ خراب ہوتی ہے یا پھر کسی طرح کا نقصان پہنچتا ہے تو وہ چیف سکریٹری (داخلہ) کے پاس اس کی شکایت درج کرائیں تاکہ قصورواروں کے خلاف کارروائی کی جاسکے ۔ کانگریس کے لیڈر اجے ماکن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مسٹرکیجریوال نہ صرف میڈیا کی آواز دبانا چاہتے تھے بلکہ عام لوگوں اور سیاسی پارٹیوں کی آواز بھی دبانا چاہتے ہیں۔ بی جے پی کی دہلی یونٹ کے صدر ستیش اپادھیائے نے کہا کہ جمہوریت میں میڈیا کاکام صحیح واقعات کو سامنے لانا ہے ۔