نئی دہلی:سپریم کورٹ نے ہماچل پردیش کے وزیراعلی ویربھدر سنگھ کے آمدنی سے زیادہ آثاثہ رکھنے کے معاملے کو دہلی ہائی کورٹ کو منتقل کردیا ہے ۔جسٹس فقیرمحمد ابراہیم خلیف اللہ اور جسٹس اودے امیش للت کی ڈویژن بنچ نے کہا کہ عدالت آمدنی سے زیادہ اثاثہ کے معاملے میں نہ تو اپنا موقف پیش کررہی ہے اور نہ ہی اپنی رائے دے رہی ہے ۔ڈویژن بنچ نے کہا کہ وہ ‘‘ انصاف کے حق میں اور عدلیہ کو کسی طرح کی پریشانی سے بچانے کیلئے یہ معاملہ منتقل کررہی ہے ۔’’سپریم کورٹ کے سینئر وکیل کپِل سبل نے ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ کے کیس کی پیروی کرتے ہوئے معاملے کو منتقل کرنے کی عرضی کی مخالفت کی۔انہوں نے کہا کہ اس سے غلط پیغام جائے گا کہ ریاستی ہائی کورٹ اس معاملے کی سماعت کے لئے موزوں نہیں ہے تاہم سپریم کورٹ نے مسٹر سبل کی دلیل خارج کردی۔