نئی دہلی، 19 اگست (یواین آئی) سپریم کورٹ نے اناؤ آبروریزی متاثرہ اور اس وکیل کے سڑک حادثے کی تفتیش مکمل کرنے کے لئے آج مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کو دو ہفتے کی اور مہلت دیعدالت عظمیٰ نے متاثرہ کے وکیل کو علاج کے لئے عبوری معاوضہ کے طور پر پانچ لاکھ روپے دینے کا اتر پردیش کی حکومت کو حکم بھی دیا۔
سماعت کے دوران سی بی آئی نے تفتیش مکمل کرنے کے لئے چار ہفتے کی مزید مہلت مانگی تھی، تاہم عدالت نے اسے تفتیش مکمل کرنے کیلئے دو ہفتہ کی ہدایت دی ۔