نئی دہلی (وارتا)دوائیں بنانے والی معروف کمپنی سپلا نے متحدہ عرب امارات کی کمپنی کے یمن کے کارو بار میں ۵۱ فیصد حصہ داری خرید نے کا معاہدہ کیا ہے۔ کمپنی کے ذرائع کے مطابق اس کے لئے ۲کروڑ ۱۰ لاکھ ڈالر ادا کرے گی۔ اس معاہدے سے تیز رفتاری سے بڑھے دوا بازار پر اس کاقبضہ اور مضبوط ہوگا۔ دو ہفتہ قبل سپلا نے ماریشس واقع اپنے ا کائی سپلا ماریشس لیمٹیڈ کے ذریعہ سری لنکا کی ایک کمپنی میں ۶۰ فیصد حصہ داری خریدی تھی۔ ملک کی چنندہ ادویات بنانے والی کمپنیوں میں ایک سپلا کے ۲۰۰ زیادہ پروڈکٹ بازار میں دستیاب ہیں۔ معاہدے کے تحت یمن میں کمپنی کے اپنا ہدف مکمل کرنے پر اضافی ادایئگی بھی کی جاسکتی ہے۔