ممبئی (ایجنسی)بنگالی اداکارہ سچترا سین کی حالت اب بھی مستحکم بنی ہوئی ہے لیکن اب بھی وہ خطرے سے باہر نہیں ہے ۔ یہ معلومات ان ڈاکٹروں کی طرف سے دی گئی ہے جو کہ سچترا کا علاج کر رہے ہیں ۔ سچترا سین کی حالت گزشتہ اتوار کی رات اچانک بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔ اسپتال نے ہیلتھ بلیٹن میں کہا ہے کہ سچترا سین کی حالت اب مستحکم ہے ۔ معلوم ہو کہ بڑے پردے پر ان کی پہلی فلم ‘ شیرے چھتتور ‘ ( بنگالی ) تھی ۔ انہیں بنگالی کی ‘ دیپ جوالے جائے ‘ اور ‘ اترپھالگنی ‘ جیسی فلموں کے لئے جانا جاتا ہے ۔ وہیں ، ہندی میں وہ ’ دیوداس‘ ، ‘ ممبئی کا بابو ‘ اور ‘ ممتا ‘ اور ’آندھی ‘ فلموں میں اداکاری کر چکی ہیں ۔ سال ۱۹۷۸ میں اپنے فلمی کریئر کو الوداع کہنے والی یہ اداکارہ ‘ سات پاکے بندھا ‘ کیلئے سال ۱۹۶۳ میں ماسکو فلم فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت چکی ہیں ۔ فلموں سے ریٹائرمنٹ کے بعد سے وہ تنہائی کی زندگی جی رہی ہیں ۔ وہ صرف اپنی اداکارہ بیٹی منمن سین اور نواسی ریما اور ریا سین سے ہی ملتی ہیں ۔