نئی دہلی۔ہندوستان کے جارحانہ بلے باز ویریندر سہواگ نے ہندوستانی کرکٹروں میں سے سچن تندولکر، راہل دراوڑ، انل کمبلے اور سوربھ گنگولی کو سب سے دریادل بتایا ہے۔سہواگ جمعہ کو یہاں بگ ایف ایم کی طرف سے پروگرام میں آئے تھے۔ سہواگ سے ہندوستانی ٹیم کے سب سے دریادل کھلاڑی کے بارے میں پوچھنے پر انہوں نے کہا ہندوستانی کرکٹروں میں جن کے ساتھ میں کھیلا اس میں انل کمبلے، سچن تندولکر، راہل دراوڑ اور سوربھ گنگولی سب دریادل ہے۔ یہ لوگ بہت سارے رضاکار اداروں سے جڑے رہے ہیں۔ یہ کھلاڑی دریادل ہیں اور ہمیشہ رہیں گے ۔گزشتہ طویل عرصے سے ٹیم انڈیا سے باہر چل رہے سہواگ اس وقت دہلی کے لیے رنجی ٹرافی میں کھیل رہے ہیں۔ حال ہی میں ورلڈ کپ ٹیم میں بھی سہواگ کا نام شامل نہیں کیا گیا تھا جس کے بعد ان کے بین الاقوامی کیریئر کو لے کر سوال کھڑے ہو گئے ہے۔ سہواگ اس پروگرام کا حصہ ہے ۔ادارہ فٹ پاتھ پر رہنے والے لوگوں اور سہولیات سے محروم لوگوں کیلئے گرم کپڑے کی مہم چلا رہا ہے۔ اس پروگرام کے تحت سہواگ ہندوستانی ٹیم کی اپنی سویٹر کی بولی بھی لگائیں گے اور سہواگ کی سویٹر حاصل کرنے کے بدلے میں سب سے زیادہ بولی لگانے والے شخص کو گرم کپڑے دینے ہوں گے۔آسٹریلوی دورے پر گئی ہندوستانی ٹیم کا حصہ نہ بننے کے بارے میں سہواگ نے کہا مجھے خوشی ہے کہ میں آسٹریلوی دورے پر نہیں گیااگر میں وہاں ہوتا تو میں اس دریادل پروگرام سے نہیں جڑ پاتا۔ اس پروگرام سے جڑنے پر میں بہت خوش ہوں۔ دریادل پروگرام کے بارے میںہندوستانی بلے باز نے کہا مجھے دریادل سے جڑکر بہت خوشی ہو رہی ہے۔ شمالی علاقے کے لوگوں کو سخت سردی میں گرم کپڑے مہیا کرنے کے مقصد کی وجہ سے میں ذاتی اور جذباتی طور پر اس سے جڑا ہوں۔انہوں نے کہاہم اپنے خاندان کیلئے بہت کچھ کرتے لیکن جو لوگ سڑکوں پر رہتے ہیں ان کیلئے کبھی کچھ نہیں کرتے۔ اگر میرے اس مہم سے جڑنے سے لوگ گرم کپڑے دینے کیلئے تیار ہوتے ہیں تو مجھے لگے گا کہ میں نے ان لوگوں کیلئے کچھ کیا ہے ۔