نئی دہلی ۔کوہلی سے پہلے سچن تندولکر اور محمد اظہرالدین نے ہندوستان کی طرف سے مسلسل 100 سے زیادہ ون ڈے میچ کھیلے تھے۔کوہلی نے 25 اگست 2010 کو نیوزی لینڈ میں ڈامبلا میں کھیلے گئے میچ سے لے کر اب تک ہندوستان کی طرف سے ہر ون ڈے میچ میں حصہ لیا ہے۔ان 100 میچوں کی 96اننگ میں انہوں نے 55.45 کی اوسط سے 4547 رن بنائے جس میں 17 سنچری اور 22 نصف سنچری درج ہیں۔ ایک ٹیم کی طرف سے مسلسل سب سے زیادہ میچ کھیلنے کا ریکارڈ ٹنڈولکر کے نام پر ہے۔ انہوں نے 25 اپریل 1990 سے لے کر 24 اپریل 1998 تک ہندوستان کے لئے مسلسل 185 میچ کھیلے۔ مسلسل 100 سے زیادہ میچ کھیلنے والے دوسرے ہندوستانی کھلاڑی اظہرالدین نے چھ دسمبر 1991 سے لے کر تین مئی 1997 تک مسلسل 126 میچ کھیلے تھے۔ کوہلی مسلسل 100 ون ڈے کھیلنے والے دنیا کے 13 ویں کرکٹر ہیں۔ سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے نے اپنے
کیریئر میں دو بار یہ کارنامہ دکھایا ہے۔