نئی دہلی(بھاشا) کے ساتھ مل کر کپڑا وزارت کم سے کم ۳۵ کروڑ روپئے کے سرمایہ کے ساتھ صنعت سرمایہ فنڈ ٹیکس قائم کرے گا۔ یہ فنڈچھوٹی صنعتوں کو شروعاتی مدد مہیا کرائے گا۔ سڈبی کے ڈپٹی ایم ڈی این کے مینی نے بتایا کہ اس فنڈ کا ابتدائی مقصد چھوٹی صنعتوںمیں شروعاتی اور توسیعی مرحلے کے دوران سرمایہ فراہم کرانا ہے۔ یہ کپڑا وزارت کے نئے اور ابھرتے ہوئے حلقوں کے جدید ترین پروجیکٹ ہوں گے۔ اس فنڈ کا کم سے کم سرمایہ ۳۶ کروڑ روپئے ہوگا۔ حالانکہ اس کیلئے ۸۰ کروڑ روپئے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔