لکھنؤ(بیورو)اتر پر دیش کے چیف سکریٹری آلو ک رنجن نے لکھنؤ شہر سمیت ریا ست کے تمام اضلا ع میں آمدو رفت کے بندوبست کو بہتر بنا نے کیلئے سڑکوں پر ناجائز قبضہ اور غیر قانونی پا رکنگ کو ہٹا نے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے افسران کو یہ یقینی بنا نا ہو گا کہ سڑکوں پر آوارہ اور پا لتو مو یشیوں کو قطعی نہ گھو منے دیں ۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر سڑکوں کی چو ڑائی ضرورت کے مطابق کم ہو نے پر انہیں کشادہ کر نے کیلئے فوراً ضروری کا رروائی یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جن مقامات پر آمد و رفت بہت متا ثر ہے
اور جام کے مسائل رہتے ہیں اگر وہاں پر اوور برج کے تعمیر کی ضرورت محسوس کی جاے تو منا سب تجو یز محکمہ کو ارسال کی جائے ۔
چیف سکریٹری آج شا ستری بھون واقع اپنے دفتر کے جلسہ گاہ میں ٹریفک بندوبست کو اور بہتر بنا نے کیلئے متعلقہ افسران کے ساتھ میٹنگ کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ٹریفک بندوبست کو کنٹرول کر نے کیلئے ریڈ سگنل لائٹوں کی فراہمی ہر صورت میں یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ شہر کے اندر ضا بطے کے مطابق سی این جی ٹیمپو کو ہی چلایا جائے اور ٹیمپو کو دیئے گئے لائسنس کے مطابق روٹ کے مطابق چلانے کی منظوری دی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ آٹو ، ٹیمپو اور اسکول وین سمیت دیگر گاڑیوں کے ڈرائیور بھی گا ڑی چلاتے وقت مو بائل اور ایئر فون کا استعمال قطعی نہ کر نے پائیں ۔
مسٹر رنجن نے یہ بھی ہدایت دی کہ داخلہ سڑکوں پر نا جا ئز طریقے سے گاڑیوں کا داخلہ نہ ہو نے دیا جائے انہوں نے کہا کہ تجا رتی کا مپلکسوں میں گاڑیوں کی پا رکنگ کیلئے جگہ نہ بنائے جا نے کی صورت میں ان کے سامنے سڑکوں پر قطعی گاڑی پا رکنگ نہ ہو نے دی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ ٹریفک نظام کی خلاف ورزی کر نے والوںکے خلا ف سخت سے سخت کا رروائی یقینی بنائی جائے اور ان کے ڈرائیونگ لائسنس پر ٹریفک نظام کی حکم عدولی کر نے پر زیا دہ سے زیا دہ تین بار پنچ ہو نے پر ڈرائیونگ لائسنس کو رد کر دیا جائے۔ جلسہ میں پر نسپل سکریٹری داخلہ دیوا شیش پا نڈا ، منطقائی کمشنر لکھنؤ مہیش کمار گپتا ، ایڈیشنل ڈائر کٹر جنرل پو لیس ٹریفک انل اگر وال ، سکریٹری داخلہ کمل سکسینہ سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے ۔