اٹاوا۔اوسراہارتھانہ علاقہ کے سڑک حادثات میں دوافراد کی موت ہوگئی پہلا حادثہ پیساپوراپلیا کے قریب پیش آیا۔ مکیش باشندہ پیساپوراکے مطابق بلیروپیکپ نے اس کے بھتیجے انکرکو ٹکر ماردی ۔ٹکر لگنے سے وہ زخمی ہوگیا۔اسپتال لے جاتے ہوئے راستہ میں ہی اس کی موت ہوگئی۔مکیش نے حادثہ کی رپورٹ کارڈرائیور پرمود کمار کے خلاف درج کرادی ہے۔ایک دیگر حادثہ میں ۵۵سالہ سگریوسنگھ کو موٹرسائیکل سوار نے ٹکر ماردیا۔ زخمی حالت میں سگریو سنگھ کو اسپتا ل میں داخل کرایاگیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی ۔متوفی کے بیٹے سنجے نے بھوپیندرکمار باشندہ بنگالی کالونی کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔