لکھنؤ(نامہ نگار) شہر میں ہوئے مختلف سڑک حادثات میں ایک خاتون سمیت چار افراد کی موت ہوگئی جبکہ پانچ لوگ شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ کاکوری کے سریا سرائے علی پور کے رہنے والے ستر سالہ چھیدا کی نواسی نیتو کی سات مئی کو بارات تھی چھیدا کو لیکر ا ن کا نواسہ رنجیت بدھیشور گئے تھے شادی میں شرکت کرنے کے بعد رنجیت اپنی بہن نیتو اور چھیدا کو موٹرسائیکل پر بیٹھا کر دس مئی کو چھوڑنے جارہا تھا کہ خالص پور موڑ کے نزدیک موٹرسائیکل بے قابو ہوکر گڈھے میں جاگری اس حادثہ میں تین لوگ شدید طور پر زخمی ہوگئے ان کو ٹرامہ سینٹر میں داخل کرایاگیا جہاں دوران علاج چھیدا کی موت ہوگئی۔ اس کے علاوہ پارہ میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ستائیس سالہ سروج کی موت ہوگئی ۔ پولیس نے موٹرسائیکل دستاویز کی بنیاد پر اس کی شناخت کی لیکن پولیس نے جائے حادثہ سے سروج کو لاوارث میں داخل کرکے اسے ٹرامہ سینٹر بھیج دیا ۔ سروج کی موت کے بعد گھر والوں نے پوسٹ مارٹم ہائوس پہنچ کر اس کی شناخت کی۔ سروج انائو کے آسیون کا رہنے والا تھا۔ اور یہاں کئی ماہ سے کنک سٹی
میں ٹھیکہ دار پردیپ کے ساتھ رہ کر شیشہ فیٹنگ کا کام کرتا تھا حادثہ کے وقت وہ پردیپ کے دوست کی موٹرسائیکل لیکر سائیڈ پر جارہاتھا۔ اس کے علاوہ نیگوہا تھانے کے نزدیک زیر تعمیر مکان کی مورنگ سڑک پر پھیلی ہوئی تھی اس درمیان عالم نگر کے گڑھی کنورا پریموتی نگر میں رہنے والے بیالیس سالہ اسلم اپنے داماد معراج کے ساتھ موٹرسائیکل سے واپس آرہے تھے کہ مورنگ میں موٹرسائیکل پھسلنے سے دونوں لوگ زخمی ہوگئے انہیں ٹرامہ سینٹر میں داخل کرایاگیا۔ جہاں اسلم کی موت ہوگئی ۔ اسلم کی بیٹی کی سترہ مئی کو شادی ہونا ہے حادثہ کے وقت وہ شادی کے کارڈ تقسیم کرکے گھر واپس جارہے تھے۔ اسلم کے کنبے میں ان کی بیوی مشتری ، تین بیٹے اور آٹھ بیٹیاں ہیں۔ وہیں سروجنی نگر کے نادر گنج میں واقع پائور ہائوس کے نزدیک اتوارکو تقریباً تین بجے آزاد نگر چلاواں کے ارشاد کا بیٹا انیس سالہ عرفان اپنی موٹرسائیکل سے اپنے گھر منا کے ساتھ کانپور روڈ کی طرف سے آرہا تھا اس درمیان کانپور روڈ سے نادر گنج کی طرف جارہی ایک انڈیکا کار نے موٹرسائیکل میں ٹکر مار دی اس حادثہ میں منا اور موٹرسائیکل پر بیٹھا عرفا ن شدید طور پر زخمی ہوگیا موقع پر پہنچی پولیس نے دونوں کو بارہ برواں واقع لوک بندھو اسپتال لے گئی جہاں ڈاکٹروں نے عرفان کو مردہ قرار دے دیا جبکہ منا کی حالت سنگین بتائی جارہی ہے۔