لکھنؤ: دستاویز کی فوٹو کاپی کرا کر موٹرسائیکل سے گھر واپس آرہے سبکدوش فوجی کے بیٹے کی ٹکر سامنے سے آرہی دوسری موٹرسائیکل سے ہوگئی۔ اس حادثہ میں فوجی کا بیٹا دورجا کر گرا اور زخمی حالت میں لوہیا اسپتال میں داخل کرایا گیا اور دوران علاج اس کی موت ہو گئی۔ اس کے علاوہ نگوہاں میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک کسان کی موت ہو گئی جبکہ موہن لال گنج تھانہ حلقہ میں تیز رفتار وکرم کی ٹکر سے شدید طور پر زخمی نوجوان کو لوگوں نے سی ایچ سی میںداخل کرایا ۔غازی پور کے اسمٰعیل گنج میں رہنے والے سبکدوش فوجی گرجا سنگھ کا بیٹا ۰۳سالہ شیلندر سنگھ جمعرات کو موٹرسائیکل سے دستاویز کی فوٹو کاپی کرانے گیا تھا۔ واپسی کے وقت وبھوتی کھنڈ موڑ کے نزدیک سامنے سے آرہی موٹرسائیکل سے اس کی ٹکر ہو گئی۔ اس حادثہ میں شیلندر شدید طور سے زخمی ہو گیا۔ جبکہ سامنے والا موٹرسائیکل سوار اپنی موٹرسائیکل لے کر فرار ہو گیا۔مقامی لوگوںنے شیلندر کو لوہیا اسپتال میں داخل کرایا جہاں اس کی موت ہوگئی بتایاجا رہا ہے کہ شیلندر کی جمعہ کو ٹیلکو میںملازمت لگنے والی تھی اور آٹھ مئی کو اس کی شادی غازی پور سے ہونے والی تھی۔اس حادثہ کی اطلاع شیومورتی نے دی ۔ وہیں گڑھی رام پور کا ۰۳سالہ دیش رام منگل کو کھیت پر گیاتھا۔ دیش رام شام کو کھیت سے گھر کیلئے روانہ ہوا۔ راستے میں سڑک کے کنارے پیدل چلتے وقت کسی نامعلوم گاڑی نے اسے ٹکر ماردی۔ گاؤں والوں نے زخمی دیش رام کو نجی اسپتال میں داخل کرایا جہاں اس کی موت ہو گئی۔ اس کے علاوہ نگرام کے نواز کھیڑا کے اجودھیا پرساد نے بتایا کہ ان کا بیٹا رمیش اپنے ماموں کے یہاں شادی کی تقریب میں جا رہا تھاکہ راستے میں تیز رفتار وکرم نے اسے ٹکر مار دی۔ جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ مقامی لوگوں نے اسے سی ایچ سی موہن لال گنج میں داخل کرایا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جار ہی ہے۔