لکھنؤ۔(نامہ نگار)راجدھانی میں تیز رفتار گاڑیوںنے ایک خاتون سمیت نصف درجن لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ آشیانہ کے ایل ڈی اے کالونی کے رہنے والے گپتیشور گپتا اپنی بیوی مالتی دیوی (۴۵) کے ساتھ تقریباً ایک ہفتہ قبل موٹر سائیکل سے بازار سے ہوکر گھر لوٹ رہے تھے۔ رتن کھنڈ کے پاس مالتی اچانک موٹر سائیکل سے گر کر شدید طور پر زخمی ہوگئی۔ انہیں ٹراما سینٹر میں داخل کراگیا تھا جہاں دوران علاج مالتی دیوی کی موتی ہوگئی۔ گپتیشور گپتا پیشے سے ڈرائیور ہیں۔ اس کے علاوہ پی جی آئی کے کلی مغرب میں موہن لال گنج کے دیوریا سسینڈی گاؤں کے رہنے والے رام شنکر (۵۶)سائیکل سے بہنوئی جگدیش سے ملنے کیلئے جارہے تھے۔ مخالف سمت سے آرہے ٹرک (یوپی۳۳ٹی۔۶۵۶۹)میں ان کی سائیکل میں ٹکر ماردی۔ جس سے وہ بری طرح سے زخمی ہوگئے اور انہوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ حادثہ بہنوئی جگدیش کی بال کاٹنے کے دکان کے سامنے ہوا۔ رام شنکر ایک پرائیویٹ اسکول میں حفاظتی گارڈ کے عہدے پر ملازم تھے۔ دوسری طرف کاکوری میں تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے پیدل جارہے مال کے باشندے سیا رام (۶۰)کو ٹکر ماردی۔ جس سے وہ شدید طورپر زخمی ہوگیا۔ لوگوں نے انہیں اسپتال میں داخل کرایا جہاں دوران علاج ان کی موت ہوگئی۔ وہیں حضرت گنج واقع بندریا باغ میں پیدل جارہے پی ڈبیلو ڈی اسٹور کیپر امیش اوستھی (۵
۰) کو گذشتہ ۸جولائی کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر ماردی جس سے ان کے سر میں شدید طور پر چوٹ آئی۔ انہیں لاوارث حالت میں ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا۔ کنبہ والے ۹ جولائی کو انہیں تلاش کرتے ہوئے اسپتال پہنچے جہاں ان کی شناخت کی۔ امیش نے علاج کے دوران منگل کو دم توڑ دیا۔ دوشنبہ کی دیر شب حضرت گنج واقع جی پی او چوراہے پر تیز رفتار آٹو اور موٹر سائیکل کی ٹکر میں بارہ بنکی کے کرسی بہرولی گاؤں کے باشندے دیپو (۲۲) کی موت ہوگئی۔ دیپو چار باغ واقع ٹیمپو اسٹینڈ پر کام کرتا تھا وہ اپنے دوست راکا کے ساتھ آٹو سے کچھ سواریاں چھوڑنے کیلئے گومتی نگر جارہا تھا۔ وہیں گومتی نگر واقع فن مال کے سامنے میرا بائی مارگ کے رہنے والے جمیل (۴۵) اپنی بیوی شمو کے ساتھ موٹر سائیکل سے گھر لوٹ رہے تھے۔ اس درمیان نامعلوم گاڑی نے انہیں ٹکر ماردی۔ جس سے جمیل اور شمو زخمی ہوگئے ۔ جمیل نے علاج کے دوران دم توڑدیا۔