بریلی(نامہ نگار) منطقائی کمشنر وپن کمار نے بتایاکہ عوامی بسیں جن میں اترپردیش روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسیں بھی شامل ہیں۔ان سے حادثہ ہونے کے سبب مسافر کی موت کی صورت میں ٹرانسپورٹ محکمہ کے ذریعہ متوفی کے ورثاکو ۴۰ہزارروپئے اورعام مسافر کی موت کے سلسلے میںدس ہزار روپئے امداد کے طورپر دیا جاتا ہے۔ انھوںنے بتایاکہ حکومت کی سطح پر جائزے کے دوران معلوم ہواہے کہ حادثہ کے معاملے میں مطلوب دستاویز حکومت کو نہ بھیجے جانے کے سبب معاملہ التوا میں رہتاہے۔ اس کی وجہ سے صرف پانچ فیصد مسافر مستفید ہوتے ہیں۔ کمشنرنے ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے افسران کو ہدایت دی کے مقررہ فہرست جس میں حادثہ کی اطلاع وقت ، حادثہ سے متاثر گاڑیوں کی واضح تعداد،حادثہ کی جگہ ، تھانہ تحصیل وضلع جس علاقہ کے تحت حادثہ پیش آیا ہو بس کارپوریشن کی ہے یا معاہدہ کی ہوئی، حادثہ کے سلسلے میںتمام دسیتاب معلومات مہلوکین کے نام ،تعداد زخمیوں ک
ے نام وتعداد وغیرہ یادیگر کوئی ضروری اطلاع جس کے ذریعہ جانچ میں مددمل سکے کی رپورٹ فوری اثرسے ٹرانسپورٹ کمشنرلکھنؤ کو ارسال کی جائے اوراس کی ایک فوٹوکاپی ضلع مجسٹریٹ کو مہیاکرائی جائے۔کمشنر نے ضلع مجسٹریٹ سے کہا کہ ٹرانسپورٹ کارپوریشن سے موصول رپورٹ کی جلد سے جلد جانچ کرواکر حکومت کوارسال کی جائے تاکہ متاثر کے ورثا کو امداد کی رقم مہیا کرائی جاسکے۔