لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ ملیح آباد علاقہ میں سڑک حادثہ میں زخمی لڑکے کی موت کے بعد گھر والوں نے ہردوئی روڈ ہائی وے پر لاش رکھ کرملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرہ کیا۔ ملیح آباد کے محمود نگر گاؤں کے رہنے والے شکور کاسات سالہ بیٹا سہیل منگل کو محمود نگر ڈھال کے پاس کھیل رہا تھا۔ اسی وقت گاؤں کارینو اپنی موٹر سائیکل سے تیز رفتار میں نکلا۔ موٹر سائیکل کی زد میں آکر سہیل زخمی ہو گیا۔ گھر والوں نے اسے علاج کیلئے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران جمعرات کو اس کی موت ہوگئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد گھر کے لوگ اس کی لاش کو لیکر پہنچے اور اس کے بعد گاؤں والوں کے ساتھ مل کر ان لوگوں نے ہردوئی ہائی وے پر لاش کور کرکھ ملزم کی گرگرفتاری کے مطالبہ کو لیکر مظاہرہ کیا۔ مظاہرہ کی اطلاع پاکر پولیس نے کسی طرح سمجھا کر ان لوگوں کوخاموش کرایا۔