لکھنؤ: گڑمبا علاقہ میں سبکدوش وائرلیس محکمہ کے ملازم کی سڑک حادثہ میں موت ہو گئی۔ اس کے علاوہ سروجنی نگر علاقہ میں بھی سڑک حادثہ میں ایک شخص کی موت ہوگئی۔ خبر کے مطابق گڑمبا کے کلیان پور کا باشندہ گوسائیں وائر لیس محکمہ سے سبکدوش ہو گیا تھا اس کے کنبہ میں بیوی روچی اور ایک بیٹی پدمنی ہے۔ بتایا جارہاہے کہ روازانہ کی طرح گوسائیں صبح کی سیر کیلئے جا رہا تھا۔ جگرانی اسپتال کے قریب تیز رفتار گاڑی نے اس کی موٹر سائیکل میں ٹکر مار دی۔ ٹکر لگنے کی وجہ سے گوسائیں شدید طور سے زخمی ہو گیا۔ مقامی لوگوں نے اسے ٹراما سینٹر میںداخل کرایا جہاں اس کی مو ت ہو گئی۔گوسائیں کے موبائل فون کی مدد سے موت کی اطلاع گھر والوں کو دی گئی۔ ایک دیگر حادثہ میں سروجنی نگر کے کوڑیا کھیڑا موڑ پر سامنے سے آرہی تیز رفتار موٹر سائیکل نے اسے ٹکر مار دی۔ حادثہ میں موٹر سائیکل سوار گیدن کھیڑا کا باشندہ اشوک یادو شدید طور سے زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے اسے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا جہاں اس کی موت ہو گئی۔ اشوک رائے بریلی کے سرینی سامودھا کا باشندہ تھا اور وہ موٹر سائیکل سے رائے بریلی سے واپس آرہا تھا۔