لکھنو: بنتھرا علاقہ میں سڑک پار کر رہا کسان تیز رفتار کار کی زد میں آگیا جس سے اس کی اسپتال میں دوران علاج موت ہو گئی۔ وہیں بازار کھالا میں دو موٹر سائیکلوں کی ٹکرمیں ایک نے اپنی جان گنوا دی۔ بنتھرا کے این گاو¿ں باشندہ کسان رام شنکر کا بیٹا دیپ کمار (۳۰) ایک نجی ادارہ میں کام کرتا تھا۔ کنبہ والوں کے مطابق دو دن قبل دیپ کمار تھانہ سے کچھ دوری پر سڑک پار کر رہا تھا۔ اس درمیان تیز رفتار کار نے اسے ٹکر مار دی۔
جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا جسے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔ دیپ کمار کے کنبہ میں دو بھائی اور والدہ ہیں۔دوسری جانب بازار کھالا کے عیش باغ میں موٹر سائیکل سوار نجی ڈرائیور تالکٹورہ کے ننھا کھیڑا باشندہ چندر بندو شریواستو (۵۵) اور اس کا ساتھی کلیان بدھ کی شام کو سامنے سے آرہی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئے تھے جس سے دونوں گاڑیوں پر سوار چاروں لوگ شدید طور سے زخمی ہو گئے انہیں ٹراما سینٹر میںداخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران چندر بندو کی موت ہو گئی۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ ان کے کنبہ میں بیوی اور دو بیٹیاں ہیں۔