لکھنو: ٹھاکر گنج علاقہ میں گھر سے ٹہلنے کیلئے نکلے مزدور کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی جس سے و ہ شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ آس پاس کے لوگوں نے اسے نجی اسپتال میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔ وہیں ملیح آباد میں سائیکل سوار مزدور کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی جس سے اس کی موت ہو گئی۔ ٹھاکر گنج کے عالم باغ برورا حسین باڑی کا رہنے والا مزدور دنیش کمار (۲۸) اپنے تین بھائیوں کے ساتھ رہتا ہے۔
دنیش کی ماں کی کچھ برس قبل موت ہو گئی تھی اور بیوی گھریلو چپقلش کے سبب کئی برسوں سے اپنے میکے میں رہ رہی تھی۔ سنیچر کی شام دنیش کھانا کھانے کے بعد گھر سے پیدل ٹہلنے کیلئے نکلا تھا اسی درمیان بلالی مسجد کے پاس اسے کسی نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی ۔
سڑک پر زخمی حالت میں دیکھ کر آس پاس کے لوگوں نے اسے نجی اسپتال میں داخل کرایا جہاں سے اسے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا۔ اتوار کو علاج کے دوران دنیش کی موت ہو گئی۔ اس کی اطلاع دنیش کے بھائی منوج کو دے دی گئی ہے۔ ترونا گاو¿ں کا رہنے والا مزدور چھوٹے لال سنیچر کو مزدوری کر کے سائیکل سے اپنے گھر واپس آرہا تھا۔ لکھنو¿-ہردوئی روڈ پر پٹرول پمپ کے نزدیک تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے اسے ٹکر مار دی جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ آس پاس کے لوگوں نے اسے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا جہاں دوران علاج اس کی موت ہو گئی۔اس بات کی اطلاع اس کے چھوٹے بھائی کلو کو دے دی گئی ہے۔