مین پوری ۔ (وارتا)۔اترپردیش میں مین پوری ضلع کے کوتوالی تھانہ میں آج ایک اسکولی طالبہ کی ٹرک سے کچل جانے کے سبب موت ہو گئی۔ طالبہ کی موت سے برہم لوگوں نے ایشن ندی پل پر جام لگاکر روڈویز بسوںمیں توڑ پھوڑ کی اور ٹرک کو آگ کے حوالہ کر دیا۔ پولیس کو جام کھلوانے کیلئے ہلکا لاٹھی چارج بھی کرنا پڑا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مین پوری شہر کی ہند پور کالونی کی درجہ بارہ کی طالبہ نیلم آج صبح سائیکل سے اسکول جا رہی تھی۔ ایشن ندی پل پر ایک بے قابو ٹرک نے نیلم کو اپنی زد میں لے لیا۔ ٹرک کے نیچے آجانے سے نیلم کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی۔ طالبہ کی موت کے بعد چار گھنٹوں تک برہم لوگوں نے ایشن ندی پل پر جام لگایا۔
اور دو روڈویز بسوں پر سنگ باری کر کے انہیں نقصان پہنچایا۔