چندوسی (نامہ نگار)موٹرسائیکلوں کے آمنے سامنے کے تصادم میں معصوم بچے سمیت آٹھ افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے کے بعد زخمیوں کو سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا۔موصولہ خبر کے مطابق دوموٹرسائیکلوں کے تصادم میں معصوم بچے سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے تھانہ بنیا کھیر علاقہ کے گاؤں دیور کھیڑا کا باشندہ روہتاش اپنی بیوی سومتی اور بھابھی ودوبچوں کے ساتھ موٹرسائیکل سے اپنے گاؤں بھرپورا جارہاتھا۔مخالف سمت سے آرہی موٹرسائیکل سے تصادم کے بعد مذکورہ افراد زخمی ہوگیا۔ حادثہ اکرولی چوراہے کے قریب پیش آیا۔ حادثہ میں دوسری موٹرسائیکل پر سوار دو افراد زخمی ہوگئے۔ روہتاش،سومتی، سنیتا،مسکان اور وجے کو سرکاری اسپتال میں داخل کرایاگیا۔ دوسری جانب اورچھی چوراہے پر موٹرسائیکل کے تصادم میںا یک زخمی شخص کو راہگیروں نے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا۔
شوہر کے غلط اطوار کے سبب بیوی نے کی خودکشی
چندوسی (نامہ نگار)مولیٰ گڑھ میں صفائی ملازم کی بیوی نے شوہر کی عادتوں سے پریشان ہوکر خودکشی کرلی۔ خودکشی کی اطلاع ملنے کے بعد مائیکہ کے لوگ گاؤںپہنچے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ انہیں کسی ایسے واقعہ کا علم نہیں ہے اور نہیں کوئی تحریر ملی ہے۔ موصولہ خبر کے مطابق کوتوالی علاقہ کے گاؤں مولیٰ گڑھ کے باشندے حکم سنگھ کی بیوی گڑیا نے خودکشی کرلی ہے۔پنچایتی راج محکمہ کے صفائی ملازم کے عہدہ پر تعینات حکم سنگھ کی غلط عادتوں سے پریشان ہوکر گڑیا نے خودکشی ہے۔ گڑیا کے مائیکہ والوں نے اسے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا۔ ابتدائی علاج کے بعد اسے ضلع اسپتال بھیج دیا گیا لیکن علاج کے دوران گڑیا کی موت ہوگئی۔پولیس نے اسپتال پہنچ کر گڑیا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی۔