لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ رفع حاجت کیلئے جا رہے ایک ضعیف کو ٹرک نے ٹکر ما ردی۔ زخمی نوجوان کی اسپتال لے جاتے ہوئے موت ہو گئی۔ خبر کے مطابق بریلی کے بڑھیہی گاؤں کا باشندہ بیواسی رام (۶۲) لکھنؤ سے بریلی جا رہا تھا۔ بیواسی رام کے ساتھ اس کا دوست اشرفی لال بھی تھا۔ راستے میں اٹونجہ واقع ایک ڈھابے پر جب بس رکی تو سواریاں کھانا کھانے کیلئے بس سے اتر آئیں۔ بیواسی رام سڑک کے قریب رفع حاجت کیلئے جانے لگا اسی دوران تیز رفتار ٹرک نے اسے زور دار ٹکر مار دی۔ ٹکر لگنے کے سبب بیواسی رام زخمی ہوکر گر گیا۔ مقامی لوگوں نے اسے اسپتال لے جانے کی کوشش کی لیکن راستے میں ہی اس کی موت ہو گئی۔ ٹرک ڈرائیور گاڑی لیکر فرار ہو گیا۔