لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔آشیانہ میں ایک ڈمپرنے موٹر سائیکل سوار دوستوں کو کچل دیا۔ حادثہ میںایک کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دوسرے کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔اسے ایک نجی اسپتال میںداخل کرایا گیا ہے۔ نگوہاں کا رہنے والا انل دیویدی (۱۹) لاٹوش روڈ واقع پنکج اگروال کی ہارڈ ویئر کی دکان پر کام کرتا تھا وہ اپنے دوست کوشل یادو کے ساتھ موٹر سائیکل کے ساتھ گھر واپس آرہا تھاتبھی راستہ میں حادثہ کا شکار ہو گیا۔