فتحپور: صدر کوتوالی علاقہ کے بھٹورا بائی پاس پر گزشتہ شب بے قابو ہو کر آئی چار پہیا گاڑی ڈوائڈر سے ٹکرا کر پلٹ گئی ۔ جس میں تین لوگوں کی موقع پر ہی درد ناک موت ہو گئی ۔ اطلاع کے مطابق جالون ضلع کے کوچ باشندہ چندرشیکھر نرنجن کا بیس سالا بیٹا آشو توش ، راجو کا بیس سالا بیٹارانو نرنجن ، بیس سالا جتیندر ،رکی نرنجن ،انوپا چار پہیا گاڑی سے الہٰ آباد انٹرکی مارکشیٹ لینے جا رہے تھے ۔
رات ڈھائی بجے جیسے ہی گاڑی بٹھورا بائی پاس ہائی وے پر پہنچی تبھی ڈرائیور کو نیند آجانے پر گاڑی بے قابوہو کر ڈوائیڈر سے ٹکرا کر پلٹ گئی۔ حادثے کی اطلاع پاکر موقع سے پہنچی ایمبولنس نے زخمی انوپم اور رکی کو سنگین حالت میں ضلع اسپتال میں داخل کرایا۔جہاں دونوں کو ڈاکٹرنے مردہ قرار دے دیا۔